محمد جوناگڑھی — 596
92:10 تو ہم بھی اس کی تنگی ومشکل کے سامان میسر کر دیں گے.[1]
92:11 اس کا مال اسے (اوندھا) گرنے کے وقت کچھ کام نہ آئے گا.[1]
92:12 بیشک راه دکھا دینا ہمارے ذمہ ہے.[1]
92:13 اور ہمارے ہی ہاتھ آخرت اور دنیا ہے.[1]
92:14 میں نے تو تمہیں شعلے مارتی ہوئی آگ سے ڈرا دیا ہے.
92:15 جس میں صرف وہی بدبخت داخل ہوگا.
92:16 جس نے جھٹلایا اور (اس کی پیروی سے) منھ پھیر لیا.[1]
92:17 اور اس سے ایسا شخص دور رکھا جائے گا جو بڑا پرہیزگار ہو گا.[1]
92:18 جو پاکی حاصل کرنے کے لئے اپنا مال دیتا ہے.[1]
92:19 کسی کا اس پر کوئی احسان نہیں کہ جس کا بدلہ دیا جا رہا ہو.[1]
92:20 بلکہ صرف اپنے پروردگار بزرگ وبلند کی رضا چاہنے کے لئے.[1]
92:21 یقیناً وه (اللہ بھی) عنقریب رضامند ہو جائے گا.[1]
93:1 قسم ہے چاشت کے وقت کی.[1]
93:2 اور قسم ہے رات کی جب چھا جائے.[1]
93:3 نہ تو تیرے رب نے تجھے چھوڑا ہے اور نہ وه بیزار ہو گیا ہے.[1]
93:4 یقیناً تیرے لئے انجام آغاز سے بہتر ہوگا.[1]
93:5 تجھے تیرا رب بہت جلد (انعام) دے گا اور تو راضی (وخوش) ہو جائے گا.[1]
93:6 کیا اس نے تجھے یتیم پا کر جگہ نہیں دی.[1]
93:7 اور تجھے راه بھوﻻ پا کر ہدایت نہیں دی.[1]
93:8 اور تجھے نادار پاکر تونگر نہیں بنا دیا؟[1]
93:9 پس یتیم پر تو بھی سختی نہ کیا کر.[1]
93:10 اور نہ سوال کرنے والے کو ڈانٹ ڈپٹ.[1]
93:11 اور اپنے رب کی نعمتوں کو بیان کرتا ره.[1]
94:1 کیا ہم نے تیرا سینہ نہیں کھول دیا.[1]
94:2 اور تجھ پر سے تیرا بوجھ ہم نے اتار دیا.[1]